عالمی بینک نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کے لئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، گرانٹ کا مقصد پنجاب میں بچوں اور بچیوں کی پری پرائمری اور پرائمری سطح پرداخلوں و شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی معاونت سے پرائمری سطح پر تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور ایلیمنٹری سطح پر تعلیمی معاونت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

”گیٹنگ رزلٹس: ایکسیس اینڈ ڈیلیوری آف کوالٹی ایجوکیشن سروسز اینڈ سسٹم ٹرانسفارمیشن ان پنجاب پراجیکٹ” کے تحت ابتدائی تعلیم کو وسعت دینے، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ داخل کرانے، اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنانے اور تعلیمی شعبے کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور ہنگامی حالات کے مقابلے کے لئے زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

منصوبہ سے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے اور شاکس(دھچکوں ) کے مقابلے میں مزاحمت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدامات عالمی بینک گروپ کے دہرے مقاصد یعنی غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے عین مطابق ہیں۔

پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے بتایا کہ یہ منصوبہ کم تعلیمی صلاحیت کوبہتربنانے اور پنجاب بھر میں معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبہ سے بنیادی تعلیم کو مضبوط بناتے ہوئے نظام کی استعداد کار کو بڑھانے اور رویوں میں مثبت تبدیلی لا کر صوبے میں طویل المدتی انسانی سرمائے کی ترقی اور اقتصادی نمو کی راہ ہموارہوگی۔

منصوبے کے تحت 40 لاکھ سے زائد بچوں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے جن میں 80 ہزار اسکول سے باہر بچے، 30 لاکھ سے زائد وہ بچے جو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں زیر تعلیم ہیں، تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار غیر رسمی شعبے کے بچے اور ایک لاکھ 40 ہزار خصوصی تعلیم کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی بچے شامل ہیں۔

اسی طرح منصوبہ سے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ، سکول لیڈرز، والدین اور کمیونٹی ممبران کو بھی پیشہ وارانہ تربیت اور آگاہی مہمات کے ذریعے فائدہ پہنچے گا۔

عالمی بینک کی پراجیکٹ ٹیم لیڈر عزہ فرخ نے بتایا کہ یہ منصوبہ حکومتِ پنجاب کے وسیع تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ایک زیادہ مؤثر، جوابدہ اور شمولیتی تعلیمی نظام تشکیل دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ سے حکومت کی تعلیمی شعبے میں گورننس، مینجمنٹ اور استعداد کار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، منصوبہ کے تحت اسکول ایجوکیشن، خصوصی تعلیم اور غیر رسمی تعلیم کے محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر ، سکولوں کو بااختیار اور کمیونٹیز کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیاجائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں مدد ملے گی عالمی بینک کی بنانے اور کو بہتر کے تحت

پڑھیں:

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی

اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 7 اعشاریہ5ملین کویتی دینار (25ملین ڈالر)ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی
  • چین نے پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
  • مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمٹ فنڈ پاکستان کے لیے موسمیاتی موافقت کے منصوبے کی منظوری