معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر نیشنل کرائم ایجنسی نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی۔

عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پرنیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ 

سرکاری وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری وکیل درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دئیے کہ درخواستوں کا جائزہ لے کر کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک میں توہین آمیز کلمات ادا کئے۔ رجب بٹ کا عمل قابل گرفت اور توہین آمیز ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: رجب بٹ کیخلاف کرائم ایجنسی توہین آمیز ٹک ٹاک

پڑھیں:

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے بڑا حکم دیا اور مبینہ جعلی ڈگری کیس میں 2 عدالتی معاون بھی مقرر کردیے۔

سنئیر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور سابق اٹارنی اشتر اوصاف عدالتی معاونین میں شامل ہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لئے نوٹس جاری کردیا، اٹارنی جنرل سے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق معاونت طلب کی گئی ہے، عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،امت مسلمہ کے اتحاد پر زور وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،امت مسلمہ کے اتحاد پر زور کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
  • ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منتقل کرنیکی استدعا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا حکم، فیصلہ چیلنج
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روک دیا گیا
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • سی سی ڈی کے قیام کیخلاف درخواست، لاہورہائیکورٹ نے وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کی مہلت دیدی
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت