راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں را کے مذموم مقاصد بے نقاب کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ مختلف مقامات پر غیر مقامی دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی دہشت گرد بدنام زمانہ را کی پُشت پناہی میں سر گرم ہیں، غیر مقامی دہشت گرد قابض افواج کے اڈّوں اور مورچوں کے پاس آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ غیر مقامی دہشت گردوں کو قابض افواج کے ٹریننگ ایریاز کے قریب دیکھا گیا ہے، لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلات میں بھی خفیہ تربیتی مراکز میں غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق غیر مقامی دہشت گرد آپس میں پشتو اور دری زبانوں میں بات کرتے ہیں، قوی امکان ہے کہ یہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں، غیر ملکی دہشت گرد یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف استعمال ہونگے یا پاکستان مخالف فالس فلیگ کیے جائیں گے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں را کی پاکستان اور کشمیر دشمن حرکات و سکنات پر مبنی خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ عالمی برادری کے ساتھ شیئر کر دی، عالمی برادری سے مشکوک کیمپس اور مشکوک غیر ملکیوں پر سوال اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان نے عالمی برادری اور دوست ممالک کو مراسلہ بھیجا ہے کہ عالمی برادری را کے مذموم مقاصد پر نظر رکھے، پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں قائم خفیہ تربیتی کیمپوں پر خاص نظر رکھنا شروع کر دی۔

انٹیلی جنس ذرائع نے واضح کیا کہ مراسلے کا مقصد دنیا کو بھارت کی نئی سازش سے باخبر رکھنا ہے، بھارت کی جانب سے یہ کھیل کشمیری عوام کے حقوق دبانے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عالمی برادری انٹیلی جنس

پڑھیں:

بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک