گریس کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا: پاکستانیوں کے لیے کیا خاص ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
گریس (یونان) کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بنیادی طور پر ایک طویل المدت قومی ویزا ہے جو ایسے افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی دوسرے ملک سے ریگولر انکم حاصل کرتے ہیں اور گریس میں رہتے ہوئے صرف آن لائن کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ ویزا ایک سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق اس میں توسیع کی بھی سہولت موجود ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر سے فری لانسرز، ریموٹ ورک کرنے والے پروفیشنلز اور آن لائن کاروباری افراد کو گریس کی معیشت اور ماحول سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین کا مناسب فیس والا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
پاکستانی کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟پاکستانی شہری اس ویزے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ پاکستان چونکہ یورپی یونین یا یورو زون کا حصہ نہیں ہے۔ درخواست دہندگان کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں موجود گریس کے سفارت خانے یا وی ایف ایس (VFS) سینٹر کے ذریعے اپلائی کریں۔
عام طور پر درخواست جمع کروانے کے بعد 10 ورکنگ دنوں میں جواب موصول ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ویزا ملنے کے بعد جب آپ گریس پہنچتے ہیں تو وہاں کے علیٰن اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کروا کر رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے۔
ضروری دستاویزات اور اہلیت کیا ہے؟اس ویزے کے لیے سب سے اہم شرط یہ ہے کہ درخواست دہندہ کی کم از کم ماہانہ نیٹ آمدنی €3,500 ہونی چاہیے۔
اگر فیملی کے افراد ساتھ جا رہے ہوں تو ان کے لیے اضافی آمدنی کی شرط بھی لاگو ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ثبوت دینا ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کسی غیر گریس کمپنی کے لیے ریموٹ ورک کر رہا ہے یا اپنا آن لائن بزنس چلا رہا ہے۔
مزید یہ کہ صحت کی انشورنس کا ہونا، گڈ کریمنل ریکارڈ سرٹیفکیٹ فراہم کرنا، اور گریس میں رہائش کا کوئی ثبوت (جیسے کرایہ کا معاہدہ یا ہوٹل بکنگ) دینا لازمی ہے۔
یاد رہے کہ تمام سرکاری دستاویزات انگریزی یا یونانی زبان میں ترجمہ شدہ اور اپوسٹیل شدہ ہونی چاہییں۔
درخواست کا عمل اور اخراجاتدرخواست کا عمل نسبتاً آسان ہے۔ سب سے پہلے آپ کو سفارت خانے یا قونصلیٹ سے وقت لینا ہوتا ہے، اس کے بعد تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کر کے درخواست فارم کے ساتھ جمع کرائی جاتی ہیں۔
درخواست جمع کرتے وقت €75 ویزا فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جبکہ اگر فیملی کے افراد شامل ہوں تو ہر اضافی فرد کے لیے €150 ایڈمن فیس بھی لازم ہے۔ ویزا منظور ہونے کے بعد گریس پہنچ کر آپ کو رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے €1,000 فیس ادا کر کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کروانی ہوتی ہے۔
پاکستانیوں کے لیے خاص کیا ہے؟گریس کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پاکستانی شہریوں کے لیے کئی حوالوں سے پرکشش ہے۔ ایک طرف گریس کی قدرتی خوبصورتی اور خوشگوار موسم زندگی کو پرسکون بناتے ہیں تو دوسری طرف وہاں کے کم اخراجات، بہتر انٹرنیٹ سہولت اور متوازن لائف اسٹائل ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ گریس شینگن زون کا حصہ ہے، اس لیے ویزا رکھنے والے پاکستانی 27 یورپی ممالک میں باآسانی بغیر کسی اضافی ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔
ٹیکس میں رعایت:گریس کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا حاصل کرنے والے افراد کے لیے سب سے نمایاں فائدہ ٹیکس میں رعایت ہے۔ اگر کوئی شخص گریس میں 183 دن سے زیادہ رہتا ہے اور وہاں ٹیکس ریذیڈنٹ بن جاتا ہے تو اسے 7 سال تک اپنی آمدنی پر 50 فیصد ٹیکس چھوٹ حاصل ہوتی ہے۔ اس رعایت کی بدولت ڈیجیٹل نومیڈز اپنی آمدنی کا نصف ٹیکس سے بچا سکتے ہیں، جو مالی طور پر ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔
پاکستانیوں کو کیسے فائدہ ہو سکتا ہے؟گریس کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کئی حوالوں سے دیگر یورپی ممالک کے ویزوں جیسا ہے، مگر اس میں کچھ منفرد خصوصیات بھی ہیں۔ سب سے اہم یہ ہے کہ اس ویزے کے حامل افراد کو شینگن زون میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای ویزا: برطانیہ کا ویزا نظام ڈیجیٹل ہوگیا، پاکستانی طلبا اور ہنرمندوں کو کیا فائدہ ہوگا؟
اس کے علاوہ گریس میں رہائشی اخراجات دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہیں، جو پاکستانی شہریوں کے لیے مزید سہولت پیدا کرتے ہیں۔ ایک اور بڑی خصوصیت ٹیکس میں 50 فیصد رعایت ہے جو طویل المدت قیام کو مزید پرکشش بناتی ہے۔ اس طرح یہ ویزا نہ صرف کام اور سفر کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ زندگی کے معیار اور اخراجات میں بھی توازن رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenws اپلائی کرنے کا طریقہ بغیر ویزا سفر پاکستانیوں کے لیے خاص ڈیجیٹل نومیڈ ویزا گریس وی نیوز یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپلائی کرنے کا طریقہ بغیر ویزا سفر پاکستانیوں کے لیے خاص ڈیجیٹل نومیڈ ویزا وی نیوز یورپ ویزے کے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ کا افتتاح کیا جس کے بعد چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز ہوا۔
اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت اعلی ٰحکام بھی موجود تھے۔
پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نئے قائم کردہ ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کام کرنے والے اسٹاف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈیجیٹل چینل کے آغاز کا مقصد حقیقی خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں ہونے والے پروپیگنڈے کا موثر جواب دینا ہے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کی نشریات کے لیے اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کرایا، ان کا کہنا تھا کہ ہم امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ آج سے ایک دہائی بعد میں پاکستان کو معاشی طور پر خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کو پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ چینل عالمی ناظرین کو پاکستان کے لیے ایک فعال اور مستند آواز فراہم کرنے، معلومات کے تضاد کو ختم کرنے اور عوامی سفارت کاری کے لیے انگریزی زبان کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری عطاتارڑ کے شکرگزار
انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا اسٹریٹجک مقصد پاکستان کی جانب سے دنیا تک سب سے پہلے اپنی خبر اور نکتہ نظر پہنچانا ہے، یہ چینل اندرون ملک رپورٹنگ کو مربوط جبکہ فری لانسرز کے ایک عالمی نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بروقت ، تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کی کوریج کو یقینی بنائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سیٹیلائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 24 گھنٹے نشریات پیش کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل پاکستان ٹیلی وژن پی ٹی وی