حضرت محمد ﷺ کے اعلیٰ ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور اعلیٰ اعمال ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ وہ ساعتِ نور ہے جب آسمان کے دروازے کھلے اور زمین پر رحمتوں کا نزول ہوا۔ صادق و امین بن کر آپ ﷺ نے مکہ کی بے رحم فضاؤں میں دیانت و ایمانداری کی شمع روشن کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ نے دنیا کو ایک مثالی سماجی اور معاشی نظام عطا کیا جو آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ غلاموں، یتیموں اور کمزوروں کے حقوق کے لیے آپ ﷺ کی تعلیمات قیامت تک کے لیے نظامِ عدل کی بنیاد ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتح مکہ کے موقع پر دشمنوں کو معاف کر کے نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو نئی معراج عطا کی۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام چاہتے ہیں تو ہمیں حقیقی معنوں میں اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرنا ہوگا۔
Post Views: 7.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔