data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی عالمی شہرت یافتہ فوڈ میگزین TasteAtlas نے دنیا کے 100 شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے دو مقبول ترین روایتی ناشتے — حلوہ پوری اور سری پائے  کو شامل کیا گیا ہے۔

میگزین کے مطابق پاکستان کا روایتی ناشتہ حلوہ پوری دنیا کے بہترین ناشتوں میں 33ویں نمبر پر فائز ہے جبکہ سری پائے کو 40ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے، دونوں پکوان پاکستان کے مختلف شہروں میں نہایت ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ان کا ایک خاص ثقافتی اور معاشرتی پہلو بھی ہے۔

حلوہ پوری جو عموماً چنے کی مسالے دار سالن، آلو کی بھجیا اور میٹھے سوہن حلوے کے ساتھ پیش کی جاتی ہے، پاکستان کے شہروں خاص طور پر لاہور، کراچی، ملتان اور فیصل آباد میں ناشتے کی اولین ترجیح سمجھی جاتی ہے، TasteAtlas نے اس ڈش کو “متوازن، روایتی اور خوش ذائقہ” قرار دیا ہے، جو ہر طبقے کے افراد کے لیے یکساں مقبول ہے۔

سری پائے جو عموماً گائے یا بکرے کے پاؤں اور سر سے تیار کیے جاتے ہیں، نہ صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بڑی رغبت سے کھائے جاتے ہیں۔ صبح سویرے گرم نان کے ساتھ کھائے جانے والے اس ناشتے کو نہایت مقوی اور توانائی بخش کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ TasteAtlas نے اس ڈش کو “ثقافت سے جڑی ہوئی کلاسک دیسی ڈش” کہا ہے جو ہر نسل کے افراد کو یکساں طور پر پسند آتی ہے۔

TasteAtlas کی فہرست میں ترکیہ کے روایتی ناشتے ‘کہوالتی’ کو دنیا کا سب سے اعلیٰ ناشتہ قرار دیا گیا ہے، اس ناشتے میں روایتی قہوہ، پنیر، زیتون، مختلف اقسام کی روٹیاں، شہد، انڈے اور گوشت کی اشیاء شامل ہوتی ہیں، جو خوبصورتی سے میز پر سجائی جاتی ہیں، اسے نہ صرف ذائقے بلکہ پیشکش کے اعتبار سے بھی اعلیٰ معیار کا حامل قرار دیا گیا۔

TasteAtlas کی فہرست میں لبنان، ایران، بھارت، جاپان، میکسیکو، فرانس، چین اور دیگر ممالک کے ناشتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاہم پاکستان کے دو روایتی پکوانوں کا شامل ہونا پاکستانی کھانوں کی عالمی سطح پر مقبولیت اور ثقافتی اہمیت کا مظہر ہے۔

پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس خبر پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی افراد نے اسے پاکستانی کھانوں کی عالمی سطح پر شناخت قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روایتی کھانوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے حلوہ پوری قرار دیا سری پائے

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • لنکا پریمیئر لیگ میں کئی پاکستانی اسٹارز بھی شامل
  • بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونا،قیمتی دھاتوں اورزرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی
  • ایمریٹس کپتان دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پائلٹس میں شامل
  • دنیا شدید گرمی اور تباہ کن موسم کے لیے تیار ہوجائے، اقوام متحدہ نے بڑی وارننگ جاری کردی 
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال