"پاکستانی چینی ہتھیار چینیوں سے بھی بہتر استعمال کرتے ہیں، ان کو لڑنا آتا ہے" بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔
دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی ہتھیاروں کے خلاف لڑے ہو، ان لوگوں کے ساتھ جو چینی ہتھیاروں کو چینی لوگوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں، یہ ایسی چیز ہے جسے ہم چھوڑ نہیں سکتے "۔
ایک شخص نے 20 برس کے دوران خود کو 200 سانپوں سے کیوں ڈسوایا؟
⚠️Listen carefully to this ????????Indian retired General He says that "Pakistan knows how to use Chinese weapons better than the Chinese"
China doesn't have real life battle experience but Pakistan has#IndiaPakistanWar #ceasefire#indianarmy #PakistanArmy#viral #PAF #PAFResponds pic.
انہوں نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ " چینیوں کو یہ معلوم نہیں کہ لڑائی میں اسے کیسے استعمال کریں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستانی اور چینیوں کے درمیان میں ہمیشہ پاکستانیوں کی بجائے چینیوں کے ساتھ لڑنے کو ترجیح دوں گا، پاکستانی لڑائی میں اچھے ہیں، اب بھی دیکھیں تو وہ لڑائی میں اچھے ہیں"۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جہازگرنےپر چینیوں نےبھارت کامذاق اُڑانا بند نہ کیا،ایک اور ویڈیو آگئی
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر بھارت کا مذاق اڑانے لگے جس کی ایک اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔
پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ایک گانا بنا کر شیئر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔
بھارت اپنی شکست تسلیم کر چکاہے لیکن چینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہیں ہوا بلکہ میمز اور مزاحیہ ویڈیوز کا سلسلہ مزید تیز ہو گیاہے ۔
اس گانے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا بھارتی معروف گلوکار دلیر مہندی کے مشہور زمانہ ’ تنک تنک تن تارا را ‘ کی طرز پر بنایا گیاہے جس میں رافیل طیاروں کی تباہ ہونے کی کہانی سنائی گئی ہے ۔
گانے میں تمام افراد نے نہ صرف بھارتی گلوکار دلیر مہندی جیسا لباس پہن رکھا ہے بلکہ بھارت کر چڑانے کیلئے سر پر کھلونا طیارے بھی جوڑ رکھے ہیں ۔
چینی سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔
مزیدپڑھیں:سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ