اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر کے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران سینیٹ کے مختلف ارکان کی جانب سے تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز ریکارڈ پر آنی چاہئیں تاکہ شفافیت اور پارلیمانی عمل کی پاسداری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر انحصار ختم کرنا ہوگا اور ملک کے معاشی استحکام کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ اصلاحات کی طرف بڑھا جائے ، معیشت کو مضبوط اور بجٹ سازی کے عمل کو سیاسی مفادات سے بالا تر رکھتے ہوئے قومی مفاد میں تشکیل دیا جائے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

اسرائیل بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، برنی سینڈر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی سینیٹر نے بین الاقوامی قانون کے ماہرین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کیجانب سے سامنے آنیوالے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ نسل کشی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے بین الاقوامی قانون کے ماہرین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 سال میں اسرائیل نے حماس کے خلاف صرف اپنا دفاع نہیں کیا، اس کے علاوہ اس نے فلسطینی عوام پر جنگ مسلط کر دی ہے۔

امریکی سینیٹر نے اسرائیل کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی مجموعی آبادی 2 ملین (20 لاکھ) ہے، جس میں اسرائیل اب تک 65 ہزار لوگوں کو شہید کرچکا ہے، جو اسرائیلی ڈیٹا کے مطابق 83 فیصد عام شہری ہیں۔ بتاتے چلیں کہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سینیئر سینیٹر وہ پہلے امریکی سینیٹر ہیں، جنہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو واضح طور پر نسل کشی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  سینیٹر حامد خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی
  • ایچ پی وی ویکسین طلبہ میں لگانے کیلیے والدین کو اعتماد میں لیا جائے
  • سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں: بیرسٹر گوہر
  • 36 ہزار مدارس میں سے 19300 رجسٹرڈ ہیں، ڈی جی وزارت مذہبی امور کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
  • 9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • اسرائیل بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، برنی سینڈر
  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی