وقاص عظیم: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے اور نان فائلرز کو ریلیف دینے کی متعدد تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔ 

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سیدنوید قمر کی زیر صدارت ہوا ، فنانس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غورکیاگیا،تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویزبھی منظورکی گئی۔

 اجلاس میں تنخواہ دار طبقے اور نان فائلرز کو ریلیف دینے کی متعدد تجاویز منظور کرلی گئیں،سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تنخواہ پرٹیکس 2.

5 فیصد سے کم کرکے1فیصد کرنے اور نان فائلرزکیلئے بینک سے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزارسے بڑھا کر 75 ہزارکرنے کی تجویز منظور کرلی گئی،جبکہ یومیہ 75 ہزار روپے نکلوانے پرٹیکس 0.6 سےبڑھا کر 0.8 فیصد کرنے کی تجویز منظورکی گئی۔

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

 اجلاس میں کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز بھی منظور کی گئی جبکہ ساکرا اکاؤنٹس میں 6 ماہ سے کم مدت کے لیے ڈیپازٹ کرانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز منظورکی گئی۔

 حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی اکاؤنٹس میں ایک سال سے کم مدت کے لیے ڈیپازٹ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،غیر ملکی سرمایہ کار اگر ایک سال تک ڈیپازٹ کریں گے تو ٹیکس چھوٹ ملے گی کیونکہ وہ شارٹ ٹرم کے لیے ڈیپازٹ کراتے ہیں تو حکومت کو اس کا فائدہ نہیں ہوتا،اس وقت مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اتنا پیسہ موجود نہیں ہے۔

کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان

 اجلاس میں کیش آن ڈیلیوری خریداری پر 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے،ای کامرس پر ٹیکس لگانے اورآمدن سے زیادہ بینکاری لین دین کرنے والے افراد کا ڈیٹا بینکوں سے لینے کی تجویزبھی منظورکرلی گئی۔

 چیئرمین ایف بی آر کے مطابق کمپیوٹرائزڈ الگورتھم کے ذریعے ایک حد سے زیادہ ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا بینک کو فراہم کیا جائے گا،کرنٹ اکاؤنٹ میں ہائی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کا ریڈ فلیگ جاری کیا جائے گا۔

میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری

 اجلاس میں کاروباری حدود میں ایف بی آر عملے کی تعیناتی کی تجویز منظوراورآن لائن مارکیٹ پر غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت پر جرمانے کی تجویز مستردکردی گئی،آن لائن مارکیٹ پر سالانہ 50 لاکھ روپے کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے کی تجویز منظور اجلاس میں اور نان

پڑھیں:

پاکستان کے مالی خسارے، سود , اخراجات اور محصولات پر اقتصادی تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔

ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،  مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران اخراجات میں بھی صرف 18 فیصد اضافہ ہوا۔خسارہ حکومت کی نظرثانی شدہ 5.6 فیصد اور آئی ایم ایف کی پیش گوئی سے بہتر رہا ہے اور ابتدائی بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 5.9 فیصد لگایا گیا تھا.

حکومت کا رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال نان ٹیکس آمدن میں 66 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اسٹیٹ بینک سے حاصل ریکارڈ 2.62 ٹریلین روپے کے منافع سے ممکن ہوا ہے جبکہ اس سے پچھلے سال اسٹیٹ بینک کا منافع ایک ہزار ارب روپے سے بھی کم تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے مالی خسارے، سود , اخراجات اور محصولات پر اقتصادی تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
  • کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
  • پاکستان کا بجٹ خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر، مالی سال 2024-25 میں 5.4 فیصد ریکارڈ
  • سندھ؛ ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور
  • شہری کا تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج دفتر کے باہر فٹ پاتھ کو ہی گھر بنا لیا
  • صارفین اور کاروباری طبقے کے لیے بڑی خوشخبری: آن لائن خریداری پر عائد ڈیجیٹل ٹیکس ختم
  • امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیکس
  • آن لائن خریداری پر ڈیجیٹل ٹیکس کا خاتمہ: صارفین اور کاروباری طبقے کو کتنا ریلیف ملے گا؟
  • پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم  
  • پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم