اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔
اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار کے مطابق ’’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘‘۔
تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملوں میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارے گئے ہیں۔
اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں ایک اپارٹمنٹ پر حملہ کیا جس میں قدس فورس کے سربراہ مارے گئے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قدس فورس کے سربراہ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جوہری مواد کی تباہی کو روکنے کےلیے اسے منتقل کیا گیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کے حملوں کو ختم کرنے اور سفارت کاری کی طرف واپس آنے کےلیے مذاکرات کے نقطہ نظر کے ایک حصے کے طور پر ’’چھپے ہوئے ایرانی جوہری مواد کی طویل اور چیلنجنگ تلاش‘‘ کا منظر پیش کررہا ہے۔
امریکا میں قائم دفاعی تھنک ٹینکس، انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (ISW) اور کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ (CTP) نے تنازعے کے اپنے تازہ ترین مشترکہ جائزے میں کہا ہے کہ IRGC کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ جوہری مواد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا تاکہ اس کی تباہی کو روکا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر جسٹس منصور علی شاہ کے تحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید ایران کی تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر میزائلز کی برسات برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ واپس بلالیا ، سوئٹزرلینڈ کا تہران میں سفارتخانہ بند کرنیکا اعلان ایران کا اسرائیل پرتازہ جوابی حملہ، فوجی اڈوں،ایٹمی ری ایکٹرکو نشانہ بنانے کا دعویٰ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قدس فورس کے سربراہ اصفہان میں کا دعوی

پڑھیں:

زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی:وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، اربعین کے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد ضروری اقدامات کر رہی ہے، اور اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔سرکاری خبر رساں اے پی پی کے مطابق ہر سال پاکستان سے شیعہ مسلمان اسلامی مہینے صفر میں کربلا (عراق) کی زیارت کے لیے ایران کے راستے زمینی سفر کرتے ہیں تاکہ اربعین کے روحانی اعمال میں شرکت کر سکیں۔ اربعین، امام حسینؓ کی شہادت (واقعہ کربلا) کے بعد چالیس روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہوتی ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اعلان کیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو اربعین کے لیے ایران اور عراق تک زمینی راستے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس فیصلے پر سندھ حکومت، سینیٹرز، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی ، جبکہ ایران نے زائرین کو 7 اگست تک ای ویزا حاصل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ یہ پابندی سنگین سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی تھی، خاص طور پر اس وجہ سے کہ زائرین کے قافلوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ’ ان خطرات سے نمٹنے کے لیے، وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے تاکہ زائرین ہوائی سفر کے ذریعے محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔’انہوں نے مزید کہا کہ’ ایران نے اب تک ایک پرواز کی اجازت دی ہے، ہم ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ باقاعدہ پروازوں کا آغاز کریں۔’انہوں نے بتایا کہ ایران اور عراق کے ہوائی اڈوں سے زائرین کو ان کی زیارت گاہوں تک پہنچانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا چکے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ’ گذشتہ چار دنوں سے اخبارات میں اشتہارات دیے گئے ہیں جن میں نجی ایئرلائنز کو اس روٹ پر پروازیں چلانے کی دعوت دی گئی ہے، اور تمام لائسنس یافتہ نجی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔’انہوں نے کہا کہ’ زیادہ سے زیادہ زائرین کو محفوظ طریقے سے سفر کی سہولت دینے کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔’انہوں نے نجی فضائی کمپنیوں اور مارکیٹ سے اپیل کی کہ وہ دی گئی اجازت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اور تسلیم کیا کہ یہ تمام اقدامات زمینی سفر کے خطرات سے بچتے ہوئے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی زیر بحث آیا، اور ایران نے پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے ایک اضافی پرواز کی اجازت دے دی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ’ میں ایوان اور پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اربعین کے تمام زائرین کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔’

متعلقہ مضامین

  • زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی:وزیر دفاع
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، امداد کے منتظر 36 افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید
  • یمنی فوج کا اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ ہائپرسانک بیلسٹک میزائل حملہ
  • مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزراء کا دھاوا انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزراء کا دھاوا انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے: وزیراعظم
  • مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزراء کا دھاوا انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے: وزیراعظم  
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پور احق ہے، شہباز شریف
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
  • اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی مراکز پر حملے، 57 فلسطینی شہید
  • گورننگ کونسل میں ایران کیخلاف قرارداد کے 1 روز بعد ہی تہران پر حملہ محض اتفاق نہیں، ماسکو