حکومت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر اسلامی سربراہی اجلاس بلائے‘ حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اسے امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔ واشنگٹن کی مدد کے بغیر اسرائیل کی کوئی حیثیت نہیں، پوری عالمی برادری کے حق میں ہونے کے باوجود امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی، یہ سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ ہیں۔ اسلامی ممالک کی حکومتیں امریکا سے خوف زدہ نہ ہوں، بلکہ ڈٹ جائیں اور امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں اور امریکا کے جنگ میں کودنے کے اعلانات کے باوجود حکومت پاکستان سنجیدہ اقدامات کرتی نظر نہیں آتی۔ دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اسلام آباد غزہ اور ایران کے مسئلے پر قائدانہ کردار ادا کرے، جنگ کی آگ پھیلتی گئی تو یہ مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر خطوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور پھر اس کی تباہی کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک اپنے ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے امت کے اجتماعی مفاد پر جمع ہوجائیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے گھناؤنے ایجنڈے کو ناکام بنایا جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن
پڑھیں:
پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور ایران کے تاجروں کے درمیان بی ٹو بی اجلاسوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق ہوا ہے۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ علاقائی تجارت وقت کی ضرورت اور ہمسایہ ممالک کیساتھ روابط اہم ہیں،تجارت صرف کاروبار نہیں بلکہ عوام روابط کی علامت بھی ہے۔
ایرانی وزیر تجارت محمد اتابک نے کہا کہ تاجروں کے درمیان اعتماد خوش آئند ہے، برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجارتی تعاون ناگزیر ہے، پاکستان اورایران کے تاجر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
فریقین نے پاکستان اورایران کے درمیان تجارتی راہداریوں کے بھرپور استعمال پرزور دیا، دو طرفہ تجارت و سرحدی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ایران سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔
بی ٹی بی اجلاسوں اور تجارتی وفود کے تبادلے پر دو طرفہ اتفاق کے ساتھ ساتھ زراعت، توانائی، مویشی پالنے اور لاجسٹکس شعبوں میں تعاون پر بات چیت بھی کی گئی۔
مزید :