City 42:
2025-06-20@23:37:09 GMT

نئے اسلامی سال1447 ہجری کاآغاز؛ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

سٹی 42: محرم الحرام کا چاند پچیس جون کو نظرآنےکےامکانات نہیں ہیں ،  نئے اسلامی سال1447 ہجری کاآغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے ۔

 ماہرین فلکیات کے مطابق محرم الحرام کاچاند چھبیس جون کو نظرآنے کے قوی امکانات ہیں ،  ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش25 جون کو دن3بج کر31 منٹ پر ہوگی۔ 

 ٹیلی  سکوپ کی مدد سے امریکا میں25 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں  جبکہ دنیا بھر میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو دیکھا جاسکےگا۔ 

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

 27جون کو یکم محرم ہونےکی صورت میں ملک بھرمیں یوم عاشور 6جولائی کوہوگا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محرم الحرام کا جون کو

پڑھیں:

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےامن و امان کا اجلاس، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالےسے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت کمشنرآفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا ملک صہیب احمد بھرتھ اوربلال اکبر خان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سیکرٹری داخلہ مقامی ممبرانِ اسمبلی صفدر ساہی، میاں اکرام الحق، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزبھی موجود تھے جبکہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان اور ریجنل پولیس آفیسرشہزاد آصف خان نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں تمام 5457 مجالس اور 1221 جلوسوں کے انتظامات مکمل 167 شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 108 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ سرگودھا میں آرمی کی 7 اور رینجرز کی 10 کمپنیاں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی جبکہ سرگودھا ڈویژن میں 5953 مساجد، 631 امام بارگاہوں اور 1735 مدارس کی سکیورٹی مکمل کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خود جاکر تمام اضلاع میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو پوری طرح تیار ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیاں پوری مستعدی سے تمام مسائل حل کر رہی ہیں۔ وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پرمن و عن عملدرآ مد یقینی بنایا جائے۔

وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سرگودھا کے پرخلوص عوام انتظامیہ سے تعاون کیساتھ سبیل، نیاز و لنگر کا اہتمام کر رہے ہیں،عاشورہ پر امن، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سرگودھا ڈویژن کے بارڈر ایریاز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ وزیر صنعت چوہدری شافع حسین افواہوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اضلاع میں ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے، سیکرٹری داخلہ پنجاب میانوالی ماڑی انڈس پر کشتیوں پر نکلنے والے روایتی جلوس کو ایس او پیز کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن
  • عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں شروح کردی گئیں، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن
  • علماء محرم میں امن وامان کیلئے کردار ادا کریں‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
  • محرم الحرام، کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کا پاراچنار شہر کا دورہ
  • اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ
  • محرم الحرام میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، محمد یوسف
  • محرم الحرام 2025ء، ایس ایس پی حیدرآباد کا انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کے لئے اجلاس
  • صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےامن و امان کا اجلاس، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا