Nawaiwaqt:
2025-07-03@16:08:34 GMT

بلوچستان کے کسان کا تیل عالمی سطح پر بہترین قرار

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

بلوچستان کے کسان کا تیل عالمی سطح پر بہترین قرار

امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار کا زیتون کا تیل پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپین، اٹلی اور امریکہ جیسے زیتون کے بڑے پیداواری ممالک کے درمیان ایوارڈ کا حصول نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے اعزاز ہے۔ زیتون کے باغ کے مالک عبدالجبار نے کہا ہے کہ یہ کامیابی برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی میں 30 ایکڑ پر کاشت باغ سے گزشتہ سال 9 ہزار لیٹر سے زائد تیل حاصل ہوا۔ زیتون کی کاشت اور پراسیسنگ کے شعبہ کے ماہرین کے مطابق بلوچستان زیتون کی کاشت کے لیے ملک کا سب سے موزوں خطہ ہے۔پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ٹیکنیکل رکن ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں پیدا ہونے والا زیتون کا ایکسٹرا ورجن تیل عالمی معیار کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عالمی مقابلے میں ایوارڈ جیتنے کے بعد بلوچستان کے زیتون کے تیل کی پذیرائی میں عالمی سطح پر نمایاں اضافہ ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: زیتون کے نے کہا

پڑھیں:

آج کا نظام کسانوں کو بے رحمی سے ختم کر رہا ہے، راہل گاندھی

کانگریس لیڈر نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی زرعی معیشت، جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، شدید بحران کا شکار ہے کیونکہ کھاد جیسے اہم وسائل کیلئے بیرونی ممالک پر انحصار بڑھ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ کسان ہر دن مزید قرض میں ڈوبتے جا رہے ہیں اور کہا کہ یہ نظام کسانوں کو خاموشی سے مگر بے رحمی سے ختم کر رہا ہے، جبکہ مودی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اپنے ہی پی آر شو میں مصروف ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں صرف تین ماہ میں 767 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ راہل گاندھی نے "میڈ اِن چائنا" مصنوعات پر بھارت کے بڑھتے ہوئے انحصار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی زرعی بنیاد کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی زرعی معیشت، جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، شدید بحران کا شکار ہے کیونکہ کھاد جیسے اہم وسائل کے لئے بیرونی ممالک پر انحصار بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک زرعی ملک ہے اور کسان ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن آج یہی ریڑھ کی ہڈی غیر ملکی انحصار کے بوجھ تلے دب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 80 فیصد اسپیشلٹی کھاد چین سے درآمد کرتا ہے اور اب چین نے سپلائی روک دی ہے۔

راہل گاندھی نے بتایا کہ کسان پہلے ہی یوریا اور ڈی اے پی جیسی ضروری کھادوں کی قلت سے پریشان ہیں۔ اب اسپیشلٹی کھادوں کی قلت نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھر کے کسان پہلے ہی یوریا اور ڈی اے پی کی کمی سے دوچار ہیں، اور اب ایک نئی چینی بحران اسپیشلٹی کھادوں پر منڈلا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کھاد کے تھیلوں پر اپنی تصویر چھاپنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف ہمارے کسان میڈ اِن چائنا پر انحصار کرتے جا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے حکومت پر غفلت کا الزام لگایا اور کہا کہ متعدد وارننگ کے باوجود گھریلو پیداوار کو فروغ دینے میں حکومت ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کا نظام کسانوں کو بے رحمی سے ختم کر رہا ہے، راہل گاندھی
  • مودی ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر سب سے زیادہ بیرون ممالک دورے کئے، موئترا
  • پاکستان پائیدار ترقی کیلئے نتیجہ خیز، شفاف شراکت داریوں کیلئے پرعزم ہے: وزیر خزانہ
  • پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، عالمی تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کرینگے: اسحاق ڈار
  • وزیر خزانہ کی سیول کانفرنس میں شرکت، ’’اُڑان پاکستان‘‘ منصوبے کا ذکر 
  • وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کو متوازن، انسانی حقوق پر مبنی بنا یاجائے.پاکستان کا مطالبہ
  • پاکستان کا عالمی انسداد دہشتگردی کے ڈھانچے کو متوازن، انسانی حقوق پر مبنی بنانے کا مطالبہ
  • مائنز اینڈ منرلز بل ہمیں اندھیرے میں رکھ کر پاس کرایا گیا، جے یو آئی رہنما مولانا عبدالواسع
  • پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا