صدر پاکستان سے’’ سیرین ایئر‘‘ کے سی ای او کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
صدر پاکستان آصف علی زرداری سے چین کے شہر کاشغر میں سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے ملاقات کی، جس میں ایئرلائن کے پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر یانگ نے صدر کو پاک فضائیہ کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کے ایویونکس میں چینی تعاون پر بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں چینی سفیر بھی موجود تھے۔
صدر زرداری نے سیرین ایئر کے بیڑے میں طیاروں کی تعداد بڑھانے اور نیٹ ورک توسیع پر زور دیا، جس پر ڈاکٹر یانگ نے پاکستان میں آپریشنز کو مزید وسعت دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یونچون یانگ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں اور چین کی ایک بڑی سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بانی و صدر ہیں، جس کی ذیلی کمپنیاں امریکا اور سویڈن میں بھی کام کر رہی ہیں۔ سیرین ایئر پاکستان میں پہلی چینی نجی ایئرلائن ہے جو بیجنگ کے لیے براہِ راست پروازیں چلاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں سیرین ایئر
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔