مینگورہ اور نواحی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، شہری خوفزدہ ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرانی 185 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان بارڈر کے قریب تھا۔
گزشتہ رات کو بھی خیبرپختتونخوا کے مختلف شہروں مین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔پشاور اور گردونواح کے علاوہ لنڈی کوتل، مالاکنڈ اور ضلع خیبر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے.
خیال رہے کہ 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے کہ زلزلے زلزلے کی
پڑھیں:
افغانستان بدستور افیون پیداوار کا بڑا مرکز، 2025 میں 20 فیصد کمی رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات و جرائم کی تازہ رپورٹ میں افغانستان کو ایک بار پھر عالمی سطح پر افیون کی پیداوار کا بڑا مرکز قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں کاشت میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ 2025 میں اس میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔ افغانستان میں مجموعی طور پر 10 ہزار 200 ہیکٹر پر افیون کی کاشت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ زابل، کنڑ اور تخار میں افیون کی کاشت بڑھی، تاہم خشک سالی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فصل کو نقصان بھی پہنچا۔ یو این کے مطابق افغانستان کے پاس موجود افیون اسٹاک 2026 کے لیے عالمی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں افغانستان میں افیون کی مجموعی پیداوار 296 ٹن رہی اور مارکیٹ میں اوسط قیمت 570 ڈالر فی کلو رہی۔ ادھر مصنوعی منشیات، خصوصاً میتھ (آئس) کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ مجرمانہ گروہ آسان پیداوار اور اسمگلنگ کی وجہ سے اس کی طرف زیادہ مائل ہو رہے ہیں۔