WE News:
2025-09-20@17:06:37 GMT

’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کی ایک خاتون نے دو ماہ کے اندر دوسری بار بڑا لاٹری انعام جیت لیا ۔

امریکی خاتون نے ایک سکریچ آف ٹکٹ سے اسے 10 ہزار ڈالر کا انعام ملا، جبکہ جولائی میں اس سے پہلے اس نے 2 لاکھ ڈالر جیتا تھا۔

یہ  بھی پڑھیں: شوہر کی پیشگوئی سچ ثابت، خاتون نے لاٹری میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیت لیے

ساؤتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری نے بتایا کہ فاتحہ نے 10 ڈالر ’دی بگ اسپِن‘ ٹکٹ ہاٹ اسپاٹ اسٹور، ایسٹ پونسیٹ اسٹریٹ، گریر سے خریدا اور کھرچ کر معلوم ہونے پر وہ چیخ پڑیں: “نو وے”۔

مذکورہ خاتون نے جولائی میں 5 ڈالر ’آئس کولڈ بونس‘ ٹکٹ سے 2 لاکھ ڈالر جیتا تھا، جو اس نے ایکسپریس فیول، ایسٹ ویڈ ہیمنگٹن بلیوارڈ سے خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:20 سال تک ایک ہی نمبراستعمال کرنے والے بزرگ نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

دو مرتبہ انعام جیتنے کے بعد خاتون نے کہا کہ وہ “کچھ حد تک کم پریشان” محسوس کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا کیرولینا لاٹری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کیرولینا لاٹری خاتون نے

پڑھیں:

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ  میں پاکستان نے   سری لنکا کو شکست دی۔

پاکستان کی کامیابی کا اسکور 18-20 اور 06-23 رہا۔

پاکستان کے آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا بیٹی کا جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر معذور خاتون کیلئے 10 لاکھ کا چیک
  • پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
  • روسی خاتون کا 3 لاکھ 41 ہزار روپے میں اپنی روح بیچنے کا دعویٰ، خون سے دستخط
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
  • توشہ خانہ 2 کیس کے دو اہم گواہوں کے تہلکہ خیز بیانات سامنے آ گئے 
  • توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت: دو گواہان کے حیران کن انکشافات
  • توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہوں کے بیانات سامنے آگئے، اہم انکشافات
  • روس میں خاتون نے 3 لاکھ 41 ہزار روپے کے بدلے اپنی ’روح بیچ‘ ڈالی
  • توشہ خانہ ٹو کیس، 2 اہم گواہان کے بیانات جیو نیوز نے حاصل کر لیے