60 دن میں لاہور ریلوے اسٹیشن کا نظام بہترین بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے 60 دن کے اندر لاہور ریلوے اسٹیشن کے نظام کو بہترین بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں (اسکیلیٹرز) کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کے بیرونی دوروں پر بھی پابندی لگادی ہے، لاہور ریلوے اسٹیشن پر نیا ویٹنگ ایریا بنائیں گے، تمام واشنگ لائنز کو 30 ستمبر تک آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 28 کوچز کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں جن کا وزیراعظم سے افتتاح کروائیں گے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 19 جولائی سے وزیراعظم کے حکم پر جدید ٹرین چلانےجا رہے ہیں جس میں نئی 40 کوچز شامل ہیں، کراچی سے روہڑی ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، آئندہ 2 سے 3 سال میں کراچی روہڑی ٹریک کی تعمیرِ نو کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلویز کی اپ لفٹنگ کے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، کوشش ہے فریٹ ٹرینوں سے آمدن بڑھا کر مسافر ٹرینوں پر ریلیف دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاہور ریلوے اسٹیشن
پڑھیں:
اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 13 اگست کو عوامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو عوامی تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
اسلام آباد کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ کے تحت ضروری خدمات کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے، تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن، اور تمام وفاقی ذیلی ادارے اور دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔
Local holiday in Islamabad on 13th August. pic.twitter.com/njY1v3k8rM
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025