وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے عوام کی خدمت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب لگژری سیلون جو کبھی صرف وزیراعظم کے لیے مخصوص تھا، عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

وزیراعظم لگژری سیلون میں ہر وہ سہولت موجود ہے جس کی اب تک عوام صرف خواہش ہی کرسکتے تھے۔ 2 بیڈ رومز، اٹیچ باتھ رومز،  ایل ای ڈی ٹی وی ، فریج، اوون، گیزر، مکمل کچن، ڈائننگ ٹیبل، سپلٹ اے سی، ٹی وی لاؤنج اور ٹیلی فون ایکسچینج بھی ہوگی۔

اس فیصلے سے قبل یہ ایک ایسا سفر تھا جو عام لوگوں کو صرف خواب لگتا تھا، لیکن اب وہ حقیقت بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ پرائم منسٹر سیلون میں 10 افراد کے سونے کی جگہ بھی ہے اور یہ سیلون بلٹ پروف ہے۔

وزیراعظم لگژری سیلون میں کراچی سے لاہور  تک سفر کا کرایہ 6 لاکھ روپے ہوگا جبکہ اسلام آباد سے لاہور تک سفر کرنے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ صرف وزیراعظم کا سیلون ہی نہیں بلکہ وزیر ریلوے نے بھی اپنا سیلون عوام کے نام کردیا ہے۔ جس میں ایک بیڈ روم کے ساتھ تمام سہولیات وزیراعظم سیلون والی ہوں گی لیکن کرایہ اس سے کئی گنا کم ہوگا۔کراچی سے لاہور تک کرایہ 4 لاکھ روپے جبکہ اسلام آباد سے لاہور تک ایک لاکھ روپے ہوگا۔

عام مسافر اسی ریٹ پر چیئرمین ریلوے، سی ای او ریلوے اور آئی جی ریلوے کے سیلونز بھی بک کروا سکتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ ان تمام سیلونز میں ایک اٹینڈنٹ ہمہ وقت موجود ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ریلوے وزیراعظم لگژری سیلون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے وزیراعظم لگژری سیلون لاکھ روپے سے لاہور کے لیے

پڑھیں:

کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کو کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے.رسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہے۔ریلوے اسٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے.کراچی روشنیوں کا شہر ہے جہاں ریلوے کا نظام بوسیدہ بن گیاتھا.کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔مسافروں کی انتظار گاہ،ڈائننگ روم اور دیگر سہولیات و نظام بہت شاندار ہے،حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔ریلوے میں بہتری کیلئے جیسی محنت حنیف عباسی کر رہے ہیں ،مبارکبادکے مستحق ہیں.سندھ میں حنیف عباسی سندھ حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر کول کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے،جو رقوم درکار ہیں وہ فوری طور پر فراہم کریں گے.اسلام آباد تہران اور استنبول روٹ کو بنائیں گے تو ہماری معیشت کو چار چاند لگیں گے۔پاکستان ریلوے کے صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنےآئیں گے،پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے،فریٹ سسٹم کو بھی پوری طرح منظم کیا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے وفاق کی مکمل حمایت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد سے جلد مکمل کرانے کی درخواست کی ۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہت بہتری لائی ہے،سندھ کے عوام کیلئے ٹرانس سروس شروع کرنا چاہتےہیں،وفاق کی مدد درکارہے۔سندھ حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیارہے.سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بن جائے تو ہمارے لیے بڑا سہاراہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے تشریف لائے،بہت مشکور ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہر جگہ رہنمائی کی اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں،راولپنڈی میٹرو اسٹیشن بہت کم عرصے میں مکمل کیا،گزشتہ8ماہ کے دوران ریلوے میں بہت اصلاحات کی گئی ہیں۔کراچی سٹی اسٹیشن پر بھی جلد کام شروع کریں گے،روہڑی ریلوے اسٹیشن کو 150سال بعد اپ گریڈ کرنے جارہےہیں،یہ جو کچھ ہواہے وہ صرف اور صرف 8ماہ میں کیا گیاہے۔سیاست میں میرے استاد وزیراعظم شہبازشریف ہیں،پرانی عمارتوں کی بحالی پر بھی کام کرنے جا رہے ہیں،10مئی کو پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کوشکست دی۔

متعلقہ مضامین

  • آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟
  • صوبوں سے  مل  کر  ریلو ے  نیٹ ورک  کو وسطی ایشیا تک  توسیع  دینگے : وزیراعظم 
  • پاکستان سے تجارت کم کرنا طالبان رجیم کو کتنا مہنگا پڑے گا؟
  • وزیراعظم کا شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا افتتاح
  • بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف
  • محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
  • کراچی؛ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو جدید سہولتیں مل گئیں
  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے