شریف خان کی ہمشیرہ کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مپریور خاص مہاجر کالونی میں ایم کیو ایم کے مرکزی نگراں کمیٹی رکن شریف خان کی ہمشیرہ کے گھر کے اندر سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد کے برن وارڈ منتقل کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ٹاؤن انچارج واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورآ سول اسپتال پہنچے اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری سے ملاقات کی جنہوں نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ کردیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ اور دیگر انتظامی افسران بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ متاثرہ اہل خانہ کو ہر ممکن طبی سہولیات اور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ و حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز،رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی بشیر قریشی ٹاؤن انچارج ہیرآباد وسیم آرائیں واراکین کمیٹی بھی سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج و معالجے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔