احتجاج کیسز : پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ضمانتیں منظور
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا
وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز نے حلف اٹھا لیا۔ جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھایا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی۔
واضح رہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بطور جج وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا چکے ہیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں۔
دوسری جانب آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ آنے کے بعد کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ نمبر 2 میں بیٹھیں گے۔
آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی سینکڈ فلور پر بیٹھیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں سینکڈ فلور پر قائم ہے جبکہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت کی آج کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔