مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے تھا، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔
ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے شاندار ترین 2 فیصلوں میں سے ایک تھا۔
انہوں نے کہا کہ ویسے تو بہت سے فیصلے ہیں کہ ضیا الحق، یحییٰ خان اور مشرف کے جانے کے بعد جبر کے خلاف فیصلہ دیا، لیکن سپریم کورٹ کے 2ہی فیصلے ہیں جن میں جبر کے نظام کے دوران اس کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جبر کے نظام کے ہوتے ہوئے اُس کے خلاف فیصلہ صرف ایک جولائی 1988 میں آیا اور دوسرا فیصلہ 12 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ کے 8 اکثریتی ججز نے دیا۔ جب وقت کا حاکم یا نظام یہ چاہتا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں اور پی ٹی آئی کا پارلیمان میں تشخص مانا ہی نہ جائے۔ اس کے خلاف 8 ججز صاحبان کھڑے ہوئے اور آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا، جمہوریت اور ووٹ کے حق کا بول بالا کیا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین نہیں ہیں۔ ملک کا نظام جنگل کا منظر پیش کررہاہے۔ جس کا جیسے دل چاہتا ہے ویسے ملک کا نظام چلا رہے ہیں۔ ملک میں فی الوقت قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کو کے خلاف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
دعا ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انہیں غیر قانونی قرار دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہے، یہ شکر ہے سپریم کورٹ نے 19 اگست کی تاریخ دے دی ہے، جھوٹی گواہیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، ان جھوٹی ایف آئی آر پر تو انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔
بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دعا کر سکتے ہیں ججز ہمت کر کے انصاف دیں، جو سزائیں ہوئی ہیں انہیں ججز غیر قانونی قرار دیں۔