رونالڈو نے زندگی بھر سعودی عرب میں رہنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
دبئی: عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار کردیا۔
النصر کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے جہاں وہ اور ان کا خاندان خود کو گھر جیسے ماحول میں محسوس کرتے ہیں۔
رونالڈو نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم یہاں سعودی عرب میں بہت خوش ہیں، اسی لیے ہم نے یہاں اپنی زندگی بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔
40 سالہ پرتگالی فارورڈ رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب انہوں نے اپنے کلب کے ساتھ معاہدہ 2027 تک بڑھا دیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان گزشتہ جمعرات کو کیا گیا۔
رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ سعودی کلب کے ساتھ بڑا ٹائٹل جیتنے کے مشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے امریکا میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو آرام اور تیاری کے لیے مسترد کر دیا۔
رونالڈو کے مطابق سعودی پرو لیگ دنیا کی پانچ بہترین لیگز میں شامل ہے اور 2034 کا فیفا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے خوبصورت ایونٹ ہوگا۔
فٹبالر نے سعودی عرب کے کلچر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، اس لیے وہ یہاں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رونالڈو نے
پڑھیں:
رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد جارجینا سے منگنی کر لی
پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی ہے۔
40 سالہ رونالڈو نے اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو جورجینا نے قبول کر لیا۔
جارجینا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)
پوسٹ کے کیپشن میں جارجینا نے لکھا، "میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔"
یاد رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 برس قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمہ تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد مداحوں کو ان کی شادی کی خبر کا بےصبری سے اتنظار ہے۔