وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے،پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں، پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں بنایا جا رہا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم کی جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا

پڑھیں:

موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی: حافظ نعیم الرحمان

---فائل فوٹو 

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جاتا ہے، موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو امتحان بناتا ہے وہی چیک کرتا ہے، یہاں تعلیم اور امتحانات کا نظام دنیا کا فرسودہ ترین نظام ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ تعلیم تباہ و برباد ہے، یہ پی ڈی ایم کا نظام ہے، ملک بھر میں اسکول بیچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے اثر ہوتا ہے، 14 اگست کے بعد از سر نو مہم چلائیں گے، پاکستان کو نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، اسرائیل کے قبضے کے ساتھ ریاست کو تسلیم کرنے میں کیا بہتری ہے؟۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں معرکہ حق میوزیم، پارک اور یادگار کی نقاب کشائی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا
  • آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز
  • پنجاب بنک، چینی کمپنی میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ، شراکت داری بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا کامیاب انعقاد
  • 20 روپے میں ای بس پر شاندار، آرام دہ سفر ہو گا، نوجوانوں کے خوابوں کیلئے وسائل نچھاور کرینگے: مریم نواز
  • 100 الیکٹرک بسیں آج چین سے پاکستان روانہ ہو جائینگی، مریم نواز
  • مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جشن آزادی کا بھرپور جشن، ہزاروں کی شرکت متوقع
  • موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی: حافظ نعیم الرحمان
  • قائد کا پاکستان سب کا وطن ‘ اقلیتوں کی عزت تحفظ ، وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : مریم نواز