میر پور خاص، بجلی کی طویل بندش کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیال کالونی کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج اور دھرنا سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ، پانچ ماہ گزرنے کے باوجود علاقے میں ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا علاقہ مکینوں کا الزام تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیال کالونی میں نصب ٹرانسفارمر کو واپڈا حکام نے پانچ ماہ قبل بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہٹا دیا تھا جسے تاحال بحال نہیں کیا گیا بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو پانی کی قلت سمیت شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں کالونی کے سینکڑوں مکینوں نے سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر ڈیڑھ گھنٹے تک روڈ بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی مظاہرین علی سیال، کامریڈ علی مراد شر، لالہ زبیر پٹھان، فقیر محمد شر اور دیگر صحافیوں کو بتایا کہ یوم عاشور کی تقریبات، مجالس اور ماتمی تقریبات کے لیے بجلی نہ ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے ان کا الزام ہے کہ حیسکو حکام نے ٹرانسفارمر کو ڈیفالٹر قرار دے کر طور پر ہٹا دیا تھا جبکہ متعدد متاثرہ افراد کے پاس بل کی باقاعدہ ادائیگی کے ثبوت موجود ہیں مظاہرین نے اعلیٰ حکام اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر کو فوری طور پر بحال کرکے بجلی بحال کی جائے اور بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے مکینوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نادرا وین کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان‘ وائس چیئرمین محمد عمران، نائب قیم ضلع سید آ صف علی‘ ناظم علاقہ ریحان رضا خان، محمدکاشف اور دیگر ذمے داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسیز کے چیئرمین محمد قاسم خان، نور حسین، ایوب عباسی اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔