برطانیہ کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ برطانیہ نے شام کی مدد کے لیے 94 ملین پاؤنڈ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ کسی بھی برطانوی وزیر کا 14 سال بعد یہ پہلا دورہ شام ہے، شام میں 2011ء کی خانہ جنگی کے بعد برطانیہ نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی شام کے بعد کویت کا دورہ بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شام کے ساتھ تعلقات بحال برطانوی وزیر
پڑھیں:
جرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے، جرمن چانسلر
بیجنگ : چانسلر فریڈرک مرز نے برلن میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے اور سیاست، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ مل رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ باہمی فوائد پر مبنی کھلے پن اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے اور دونوں فریقوں کے مفاد میں مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ جرمنی کی نئی حکومت ایک چین کی پالیسی پر کاربند ہے۔وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور سیاسی ضمانت فراہم کی گئی تھی۔ انہو ں نے کہا کہ بڑے ممالک کے درمیان ایک مضبوط اور کامیاب تعلقات کے طور پر، چین-جرمنی تعلقات نہ کسی تیسرے فریق کو نشانہ بناتے ہیں اور نہ ہی اس پر انحصار کرتے ہیں ۔
چین تعمیری رویے اور عملی جذبے کے ساتھ چین-جرمنی تعلقات کے فروغ میں نئی جرمن حکومت کو سراہتا ہے اور جرمنی کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط کرنے، مختلف شعبوں میں مشاورت کرنے اور مستحکم چین-جرمنی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، جس سے نہ صرف فریقین بلکہ یورپ سمیت دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین جرمنی کی ترقی اور خوشحالی کو خوش آمدید کہتا ہے اور چاہتا ہے کہ جرمنی یورپ اور دنیا میں اپنا کردار ادا کرے۔
چین اعلیٰ معیار کے نئے کھلے اقتصادی نظام کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور کھلے پن کو مزید وسعت دے گا ۔ چین جرمنی کے ساتھ مارکیٹ کے مواقع شیئر کرنے اور ترقی کے امکانات پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ فریقین نے یوکرین کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بحران کے پرامن حل کے فروغ میں اسٹریٹجک رو ابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔
Post Views: 4