بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہہ فریقی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے شرکت کی۔اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کی اور خطے میں استحکام، باہمی تعاون، اقتصادی روابط، اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس مثبت، تعمیری اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران تینوں فریقین نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے، سرحدی تعاون بڑھانے، اور دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سہہ فریقی اجلاس میں مستقبل میں تعاون کے فریم ورک اور رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق