دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی(مراد علی شاہ)
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ہم متحد ہیں ،جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں
وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ، پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائ، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی یکجہتی کو سلام پیش کیا۔اْنہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں، ہم متحد ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ملک کی یکجہتی کو مضبوط ترین طاقت بنانے پر زور دیا۔ سندھ کابینہ اجلاس میں 10 نکات شامل ہیں، مزید 10 اضافی نکات پر بھی فیصلے متوقع ہیں، گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔