سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمیٹی بنی ہوئی ہے، دونوں جانب کے ارکان ہیں۔ جس پر ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ کس قانون کے تحت اس کی مخالفت کر رہی ہیں، اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوچکے، مگر کچھ نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کے خلاف قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی ناانصافیوں کے خلاف عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمیٹی بنی ہوئی ہے، دونوں جانب کے ارکان ہیں۔ جس پر ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ کس قانون کے تحت اس کی مخالفت کر رہی ہیں، اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوچکے، مگر کچھ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ایوان کی بڑی کمیٹی ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، کل بھی اس کمیٹی کا اجلاس ہے۔ مکیش چاؤلہ کا مزید کہنا تھا کہ جب پہلے ہی کمیٹی بنی ہے تو اس پر مزید کمیٹی نہیں بنائی جاسکتی۔ سندھ اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کی مخالفت نے کہا کہ ایم کی کے رکن
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
رکن صوبائی اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وجاحت اللہ خان بھی موجود تھے۔