اپنے تہنیتی پیغام میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دشمن کے دلوں میں دھاک بٹھانے والوں کو اعزاز دینا زندہ قوموں کی روایت ہے، معرکہ حق میں فتح مبین جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدری ترقی کا خیرمقدم  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کی ناقابل شکست حکمت عملی نے بھارت کو چند گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے دلوں میں دھاک بٹھانے والوں کو اعزاز دینا زندہ قوموں کی روایت ہے، معرکہ حق میں فتح مبین جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف ایئر مارشل اور ظہیر احمد بابر سندھو کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، بنیان مرصوص کے شہداء اور غازیوں کو نوازنا بھی قومی قرض ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عاصم منیر کی

پڑھیں:

گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’



پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ
  • ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی تیاری
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’