جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے اسے دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں، مودی نے بے بنیاد الزامات لگائے، وزیراعظم شہبازشریف نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت کا موقف بہت کمزور ہے۔سفارتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، پانی کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے کہ نئے مستقبل کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔
سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک کا کہنا تھاکہ بھارت نے جارجیت کر کے نیا نارمل کرنے کی کوشش کی، بغیر شواہد کے الزامات لگانے کا بیانیہ ہم نے دفن کیا ہے، ہم امن پسند لوگ ہے، امن سے رہنا چاہتے ہیں، کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو جواب اس سے کہیں زیادہ ہوگا جو حال ہی میں ہوا ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا جو گھمنڈ تھا وہ ٹوٹ گیا، پچھلی مرتبہ بھارت نے کہا کہ رافیل ہوتا تو ایسا ہوتا ویسا ہوتا، ہم نے ان کے رافیل کو پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے ہوتے نیچے گرتے دیکھا۔
سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے، بھارت کا مسلم مخالف اور پاکستان مخالف بیانیہ اسے جنگ میں جھونک رہا ہے، بھارت غیر ذمے دار ریاست ہے، رویہ جارحانہ ہے۔
ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس ٹرالی سے جاٹکرائی، 10 افراد زخمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ بھارت بھارت نے رہا ہے
پڑھیں:
بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،
پروٹیز کپتان لورا وولورڈاٹ نے شاندار 101 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، دیگر بیٹرز میں اینری ڈرکسن 35 اور سن لوئس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ہدف کو پروٹیز بیٹرز سے دور لے گئیں، شفالی ورما نے 2 شکار کیے۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، شفالی ورما 78 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سرفہرست رہیں، دپیتی شرما 58 اور سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آیا بونگا خاکا نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیگر 3 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔