لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کیخلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رن بناسکی۔بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔پاکستان نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10-6 اور ایران کو 14-0 سے ہرایا تھا جبکہ بھارت گروپ اے میں فلسطین کے بعد دوسرے نمبر پر رہا تھا۔پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ 2025 ء کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فائنل میں

پڑھیں:

نوجوان حج کا فریضہ ادا کرنے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا

بیلجیئم سے ایک نوجوان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے ہزاروں کلومیٹرکی مسافت اور تین ماہ کا طویل سفر کرتے ہوئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ انس الرزقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تین ماہ قبل سائیکل پرسفرِ حج کا آغاز کیا۔ 9 یورپی اور عرب ممالک سے گزرتے ہوئے سعودی عرب اور اردن کی سرحدی چوکی حالۃ عمار اور پھرمکہ پہنچا ہوں۔نوجوان کا کہنا تھا کہ بیلجیئم س سفر شروع کیا جرمنی، اسٹریا، اٹلی، بوسنیا و دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے ترکیہ پہنچا۔ اردن سے سعودی عرب کی سرحد میں داخل ہونے پر میری جو کیفیت تھی وہ بیان کے قابل نہیں ہے۔

انس الرزقی نے بتایا کہ سفر میں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جن میں بدلتے موسم سے زیادہ تھکا دینے والا تنہائی کا احساس تھا، تاہم ارض حرمین حاضری کی سوچ سے میری ہمت اورجذبات کو تقویت ملتی رہی۔سائیکلسٹ کو مملکت میں خوش آمدید کہتے ہوئے اثرا کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر احمد عباس سندی نے کہا کہ ’انس کا سفر ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ حج کی ادائیگی کے لیے جغرافیائی یا ثقافتی حدود مانع نہیں، ہم ضیوف الرحمان کے استقبال کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو اثرا پروگرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔یاد رہے کہ ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ہے جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔

متعدد زبانوں میں عازمین حج کی سہولت کیلیے ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: بھارت کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
  • پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی
  • پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا کا دھچکا
  • نوجوان حج کا فریضہ ادا کرنے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا
  • پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے
  • پاکستان اور بھارت ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گے
  • عبد الرحمن شہید جیسے سپوت اس دھرتی کا فخر ہیں ؛ ہمایوں اختر خان
  • پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر 1971 کا بدلہ لے لیا، وزیراطلاعات