یو اے ای نے پہلی بار بنگلہ دیش کو ٹی 20 میچ میں شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
شارجہ: متحدہ عرب امارات نے ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
یو اے ای نے بنگلہ دیش کیخلاف 206 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، یہ یو اے ای کی بنگلادیش کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔
کپتان محمد وسیم نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر 82 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا، رشاد حسین اور شریف الاسلام نے دو، دو، تنویر اسلام اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے تھے۔ تنزید حسین نے 33 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ توحید ہریدوئے نے 45 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے محمد جواداللہ نے 3 اور صغیر خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔