بنگلہ دیشی کریڈٹ کارڈ صارفین کے بھارت میں ٹرانزیکشنز میں بڑی کمی، وجہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بنگلہ دیشی کریڈٹ کارڈ صارفین کے بیرون ملک ٹرانزیکشنز میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ بنگلہ دیش کے کریڈٹ کارڈز صارفین اب بھارت میں کم جبکہ امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب جیسے ممالک میں زیادہ ٹرانزیکشنز کررہے ہیں۔
بینک آف بنگلہ دیش کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2025 میں بنگلہ دیشی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کی بیرون ملک مجموعی ٹرانزیکشنز 3.
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کی پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کی اپیل
بنگلہ دیشی کریڈٹ کارڈ صارفین کے بھارت میں ٹرانزیکشنز میں زبردست کمی کمی دیکھی گئی ہے۔ مارچ 2025 میں بھارت میں کارڈ کے ذریعے لین دین صرف 276 ملین ٹکا رہ گیا، جو مارچ 2024 کے 1.06 ارب ٹکے سے 72.26 فیصد کم ہے۔
ماہرین اس کمی کی وجہ سخت سرحدی نگرانی، ویزا کی پیچیدگیاں، اور دیگر ممالک کی جانب بڑھتی ہوئی ترجیح کو بتا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ بھی ایک اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت نے گزشتہ سال اگست میں بنگلہ دیشیوں کے لیے سیاحتی ویزے جاری کرنا معطل کر دیے تھے اور اس کے بعد سے ویزوں کے اجرا میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے کچھ برآمدات پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں اور بنگلہ دیشی مال کی ٹرانزٹ محدود کر دی ہے، جس سے سفر اور تجارت کے امکانات محدود ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے 2 دہائیوں بعد اہم میٹنگ
بھارت میں ویزا جاری کرنے کے حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر پرنائے ورما کا کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسی ضروریات کے لیے ویزے دیے جا رہے ہیں اور معمول کے حالات میں ویزا کا آغاز جلد متوقع ہے۔ موجودہ حالات میں علاج اور تیسری ملک کی ویزوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب میں اضافہبنگلہ دیشی کریڈٹ کارڈ صارفین کے بھارت میں ٹرانزیکشنز میں کمی دیکھی جا رہی ہے تو دوسری طرف دیگر ممالک میں بنگلہ دیشی صارفین کے لین دین میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا میں مارچ کے دوران کارڈ کے ذریعے بنگلہ دیشیوں کے ٹرانزیکشنز 574 ملین ٹکا تک پہنچ گئے جو فروری کے 523 ملین سے زیادہ ہے۔
برطانیہ میں یہ رقم 300 ملین سے بڑھ کر 360 ملین ٹکا ہو گئی ہے، اور سعودی عرب میں یہ 240 ملین سے بڑھ کر 350 ملین ٹکا ہو گئی ہے، جہاں حج اور عمرہ کے لیے لاکھوں بنگلہ دیشی جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
atm card اے ٹی ایم کارڈ بنگلہ دیشذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ٹی ایم کارڈ بنگلہ دیش ٹرانزیکشنز میں بنگلہ دیش کے بھارت میں جا رہی ہے کے لیے
پڑھیں:
’مشن امپاسیبل 8‘ نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔
بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز رہی۔
فلم 23 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فلم ریلیز کے بعد عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس فلم فلم کی امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے۔ شمالی امریکا میں اس کے ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔