’مشن امپاسیبل 8‘ نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔
بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز رہی۔
فلم 23 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فلم ریلیز کے بعد عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس فلم فلم کی امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے۔ شمالی امریکا میں اس کے ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملین ڈالرز میں ریلیز
پڑھیں:
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر3بجے طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پرغورہوگا ۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔