تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جا سکے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں ایک تفصیلی اور مثبت ملاقات ہوئی، جس کے نتیجے میں سیریز کے انعقاد پر باقاعدہ اتفاق رائے قائم ہوا۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ
ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی کے چیئرمین و صدر نے شرکت کی۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیریز کے تمام 3 ٹی20 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
کامیاب ملاقات کے بعد محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنگلہ دیشی بورڈ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو ایک محفوظ کرکٹ منزل تسلیم کرتے ہوئے دورے کو حتمی شکل دی۔ یہ سیریز دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔
دبئی .
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نازملعابدین و صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا
بنگلہ دیش اور پاکستان کے… pic.twitter.com/qsvqaZFzGF
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 20, 2025
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کی تجویز دی گئی تھی، جس کے لیے 25 مئی سے 3 جون تک کی تاریخیں زیر غور تھیں۔ بعد ازاں پی سی بی نے متبادل تاریخیں 27 مئی سے 5 جون تک تجویز کیں۔ تاہم، حتمی معاہدے کے تحت اب 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پی سی بی
پڑھیں:
ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی مثالی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کو آذربائیجان کی جانب سے دی جانے والی مستقل حمایت پر صدر الہام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری بالخصوص آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ بات چیت، باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے صدر الہام کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔