خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر کے بیان بر خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ہند پاک دشمنی میں توقف کا مطالبہ ڈی جی ایم او سے ڈی جی ایم او بات چیت کے بعد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں

وکرم مسری کے مطابق ٹرمپ نے ’جنگ بندی‘ کے بارے میں اپنے دعوے سوشل میڈیا پر کیے، نہ کہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے، جہاں بھارت اپنی بات کو سامنے رکھ سکتا تھا۔

خارجہ سیکریٹری کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کے پاس جموں و کشمیر کے مسائل پر تبصرہ کرنے کا کوئی مؤقف نہیں ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ دو گھنٹے سے زیادہ طویل ان کیمرہ سیشن میں سیکرٹری خارجہ نے مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ معمولات کی بحالی کو مسترد کر دیا۔

بار بار پوچھے گئے سوال پر خارجہ سیکریٹری نے پینل کے ارکان کو بتایا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ نے 10 مئی کی صبح 9.

15 بجے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ قائم کرنے کی پہلی کوشش کی۔ تاہم بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اس وقت تک اعلیٰ حکام سے الجھ گئے تھے اور وہ فون نہیں اٹھا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے  تھوڑی دیر بعد ہی پاکستانی ہائی کمیشن کے عہدیداروں نے ایم ای اے کو پاکستانی ڈی جی ایم او راجیو گھئی سے رابطے کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

پارلیمانی پینل کی سربراہی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کررہے ہیں اور اس میں روی شنکر پرساد، اسد الدین اویسی، سدھانشو ترویدی ابھیشیک بنرجی، ساگاریکا گھوس، راجیو شکلا، جان برٹاس، اپراجیتا سارنگی، اے ڈی سنگھ، دیپندر سنگھ ہڈا شامل ہیں۔

اجلاس میں چیئرپرسن سمیت ریکارڈ 24 اراکین نے شرکت کی۔

خارجہ سیکریٹری نے پینل کو یہ بھی بتایا کہ تنازع مکمل طور پر روایتی ڈومین میں رہا، اور پاکستان کی طرف سے کوئی جوہری سگنل نہیں دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان رپورٹس میں تضاد ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران جوہری خطرہ ظاہر کیا تھا، کچھ نے تو یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس خطرے کی وجہ سے امریکا کو مداخلت کرنا پڑی۔

پاکستان کی جانب سے چینی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں سوالات کے جواب میں مسری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے 9 فضائی اڈوں پر ضرب لگائی ہے اور پاکستان جس پلیٹ فارم سے ہتھیار چلاتا ہے وہ غیر اہم ہے۔

اجلاس میں ترکی کے پاکستان کی حمایت میں سامنے آنے کے بارے میں بہت سارے سوالات دیکھنے میں آئے۔

خارجہ سیکریٹری نے اس بات کی تردید کی کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کو بھارت کے حملے کے بارے میں مطلع کیا تھا، جیسا کہ ان کے ویڈیو تبصرہ سے ظاہر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ ’آپریشن سندھ‘ کے پہلے مرحلے کے عین بعد کا حوالہ دے رہے تھے جب بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بھارت پاکستان ٹرمپ وکرم مسری

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بھارت پاکستان وکرم مسری خارجہ سیکریٹری ڈی جی ایم او کے بارے میں وکرم مسری

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟