کیا ایران کی اسرائیل سے جنگ غزہ فلسطین کیلئے نہیں تھی؟ کیا ایران نے تحریک آزادی فلسطین کی مدد کی ہے؟ کیا ایران غزہ فلسطین کے معاملے سے پیچھے ہٹ سکتا ہے؟ ایران اسرائیل جنگ کے دوران سیز فائر کا لفظ کہاں سے آیا؟ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیزفائر ہوا ہے یا کچھ اور؟ اگر ایران اسرائیل کے خلاف جنگ جیت رہا تھا تو حملے کیوں روک دیئے؟ مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے ساتھ ساتھ کن علاقوں سے قیام کیا جا سکتا ہے؟ ایران نے امریکی اڈوں پر جوابی حملے بتا کر کیوں کئے؟ کیا وجہ ہے کہ امریکا اسرائیل سے پروپیگنڈا کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی؟ فلسطین کی مدد کرنے کے طریقے؟ ایران میں عوام و خواص کی جانب سے ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اطاعت سے متعلق صورتحال؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر جناب علی نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور جامعہ بعثت پاکستان کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے آغا علی نقی ہاشمی کیساتھ ایران کی جنگ کا غزہ فلسطین سے تعلق، ایران اسرائیل سیز فائر، امریکی اڈوں پر جوابی حملے؟ سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران اسرائیل نقی ہاشمی

پڑھیں:

معروف ماہرِ تعلیم اور دانشور ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں

سٹی42: معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور سماجی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئی ہیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی رہائش گاہ گلبرگ میں عزیز و اقارب اور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر جامع مسجد عسکری 5، گلبرگ 3 میں ادا کی جائے گی۔

نمازِ جنازہ میں معروف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی وی اینکر تابش ہاشمی، اداکار سید نور الحسن، عدیل ہاشمی، ثمینہ پیرزادہ اور ماہ پارہ صفدر سمیت متعدد افراد نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

ادبی شخصیت اصغر ندیم سید بھی ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی رہائش گاہ پہنچے اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • معروف ماہرِ تعلیم اور دانشور ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں
  • ایران کے جوہری پروگرام پر خطرناک تعطل، اسرائیل کو خدشات
  • ہم نے ایران کے میزائل اور جوہری خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے، نیتن یاہو کا دعوی
  • پہلی بار اسرائیل کو نشانہ بنانے والا ایرانی میزائل
  • پہلی بار اسرائیل کو نشانہ بنانے والا ایران میزائل
  • خطے پر تسلط کیلئے صیہونیوں کا صدی پرانا خاکہ
  • ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں
  • اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیز فائر معاہدے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو باہر کر دیا
  • رفح کی سرنگوں میں حماس فورسز کی موجودگی سے اسرائیل کو لاحق خوف
  • ایران آئندہ جنگ میں بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کریگا، امریکی میڈیا کا انتباہ