نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اور کثیر جہتی تعاون، حالیہ علاقائی صورتحال اور اگلے ماہ کی دس اور گیارہ تاریخ کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے آسیان علاقائی فورم پر تبادلہ خیال کیا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
بیان کے مطابق دونوں راہنماؤں نے کوالالمپور، ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم (ARF) کے بارے میں بھی بات کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، تجارتی سہولیات، دوست ممالک سے تعاون کا جائزہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی بندرگاہوں کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بندرگاہوں پر تجارتی سامان کے رش میں کمی، تجارتی سہولت کے استحکام اور درآمدات، برآمدات سمیت مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے لاجسٹک نظام کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کارکردگی کے فروغ، ٹرن ارائونڈ ٹائم کو کم کرنے اور کارگو کی آسان ہینڈلنگ کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری ریلوے، این سی ایس آئی ایف سی، ڈی جی این ایل سی، اے ایس میری ٹائم افیئرز اور دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدار دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران دوست ممالک کے ساتھ باہمی رابطوں کی وسعت کے اقدامات کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، روابط، ثقافت اور زراعت سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کرنے والی متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے 400 ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی ہے۔