برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی نامزد خاتون سربراہ کا نازی تعلق کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
برطانوی دفترِ خارجہ نے بیرونی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ مقرر کی جانیوالی بلیز میٹرویلی کا دفاع کیا ہے، جن کے خاندانی پس منظر کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے دادا نازی جرمنی کے لیے لڑ چکے تھے۔
برطانوی دفترِ خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میٹرویلی کے متنازع خاندانی پس منظر نے دراصل ان کے اس عزم کو مزید مضبوط کیا ہے کہ وہ برطانیہ کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ کون ہیں؟
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا کہ اکتوبر میں ایم آئی 6 کی ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے والی بلیز میٹرویلی دراصل کونسٹنٹائن ڈوبروولسکی کی پوتی ہیں، جو سوویت ریڈ آرمی سے منحرف ہوکر ہٹلر کی افواج میں شامل ہو گئے تھے اور جنہیں نازی مقبوضہ یوکرین میں مبینہ مظالم کے سبب ‘قصائی‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
اس انکشاف کے بعد برطانیہ کے دفترِ خارجہ، دولتِ مشترکہ اور ترقیاتی امور کے ایک نمائندے نے جمعے کے روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلیز میٹرویلی نہ تو اپنے دادا کو جانتی تھیں، نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی۔
مزید پڑھیں:
’ان کا خاندانی پس منظر مشرقی یورپ کی طرح پیچیدگی اور تقسیم سے عبارت ہے، اور مکمل طور پر سمجھا نہیں جا سکا۔۔۔یہی پیچیدہ ورثہ اُن کے اس عزم میں شامل ہے کہ بطور ایم آئی 6 کی آئندہ سربراہ، وہ تنازعات کی روک تھام اور برطانوی عوام کو آج کے دشمن ریاستوں سے درپیش جدید خطرات سے بچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔‘
ڈیلی میل کے مطابق، ڈوبروولسکی نازی جرمنی کی ایس ایس ٹینک یونٹ میں خدمات انجام دے چکے تھے، بعد ازاں وہ نازی فوجی پولیس میں شامل ہوئے، جو یہودیوں، مزاحمت کاروں اور سیاسی قیدیوں کے قتلِ عام میں ملوث تھی۔
مزید پڑھیں:
ڈوبروولسکی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 1943 میں مارے گئے تھے، ان کی بیوہ بعد ازاں برطانیہ منتقل ہو گئیں، جہاں انہوں نے جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ میٹرویلی سے شادی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم آئی 6 برطانوی دفتر خارجہ بلیز میٹرویلی بیرونی انٹیلیجنس ایجنسی ترقیاتی امور دولت مشترکہ ڈیلی میل سوویت ریڈ آرمی قصائی کونسٹنٹائن ڈوبروولسکی نازی ہٹلر یوکرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم ا ئی 6 برطانوی دفتر خارجہ بلیز میٹرویلی بیرونی انٹیلیجنس ایجنسی ترقیاتی امور دولت مشترکہ ہٹلر یوکرین ایم آئی 6 کی کے لیے کیا ہے
پڑھیں:
کارروائی میں غلطی سے ایک شخص ہلاک ہوا، برطانوی پولیس کی تصدیق
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں سینیگاگ حملے کے دوران پولیس کی کارروائی میں غلطی سے ایک متاثرہ شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی بھی پولیس کی فائرنگ سے ہوا۔
یہ واقعہ یوم کپور کے موقع پر پیش آیا جب ایک برطانوی نژاد شامی شہری نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی اور پھر چاقو سے حملہ کیا، حملہ آور پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک، 2 ملزمان گرفتار
برطانوی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو گولی لگی جو ممکنہ طور پر پولیس کی کارروائی کے دوران لگی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین دروازے کے قریب موجود تھے اور حملہ آور کو اندر داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔
حملہ آور کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے طور پر کی گئی۔ اس کے اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس ’سنگین اور شرمناک عمل‘ سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہیں۔
برطانوی حکومت نے اس واقعے کے بعد ملک میں بڑھتے ہوئے یہودی مخالف واقعات پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل: چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک،4 زخمی
وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس و ریسکیو اہلکاروں کی تعریف کی۔ نائب وزیرِ اعظم ڈیوڈ لیمی جب متاثرین کے لیے منعقدہ اجتماع میں شریک ہوئے تو کچھ مظاہرین نے ان سے فلسطین کے حق میں جاری مظاہروں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں گزشتہ 2 برس کے دوران غزہ میں جاری جنگ کے بعد یہودی مخالف واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چاقو حملہ سینیگاگ لندن پولیس