Express News:
2025-10-05@10:52:21 GMT

پہلے ٹی 20 میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دے دی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان سمرتی مندھانا 112 اور ہارلین ڈیول 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ دونوں کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری کی بدولت بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ 

انگلینڈ کی طرف سے لورین بیل نے 3ایم آرلوٹ اور صوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 14.

5 اوورز میں 113 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ناٹ اسکیور برنٹ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

بھارت کی طرف سے شری چرانی نے 4، دپیتی شرما اور رادھا یادیو نے 2، 2، اروندھتی ریڈی اور امنجوت کور نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ منگل کو برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بھارتی کپتان کا مصافحے سے انکار

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کوالیفائر میں اچھی کارکردگی دکھائی، آج بھی بہتر پرفارم کریں گے۔

یاد رہے کہ سری لنکن محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بھارتی کپتان کا مصافحے سے انکار
  • بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘پاک فوج
  • نفرت کا وائرس بھارتی ویمن کرکٹرز میں بھی سرایت کرنے لگا
  • بھارتی نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا 69 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب
  • انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ2025 کی مضبوط ٹیم کو بری طرح شکست سے دوچار کر دیا
  • ویمنز ورلڈ کپ:بھارتی میڈیا نے ایک اورسیاسی تنازع کھڑا کر دیا
  • ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثنا اور نگار سلطانہ کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست