سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر کے ہسپتال منتقل کی گئی، اسے ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی علاقے منتقل کیا جائے گا، ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

بلال فیضی کے مطابق جمعہ کے روز شدید بارشوں کے باعث سوات اور ملاکنڈ ڈویڑنز کے کئی علاقوں میں آنے والے طوفانی سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 افراد لاپتہ ہوئے تھے۔

چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا، 11 لاشیں برآمد ہوئیں، آج 12ویں لاش بھی مل گئی ہے، اور اب صرف ایک شخص لاپتہ ہے۔علاوہ ازیں2 روز قبل لوئر دیر میں سیلابی دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش بھی چارسدہ سے برآمد ہوئی ہے۔ابلال فیضی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم گزشتہ 2 دن سے مسلسل تلاش کر رہی تھی، جس کے بعد لاش برآمد ہوئی۔پی ڈی ایم اے کے بیان کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، دریائے سوات ، دریائے پنجکوڑہ اور معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں کو تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے، قومی و صوبائی شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد کو احتیاط برتنے، اور متبادل راستے بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شہری سیلاب سے بچنے کے لیے ندی نالوں اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

عوام سے کہا گیا کہ آندھی، ڑالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں، جب کہ اداروں کو مقامی زبانوں میں موسم کی خبروں کی فراہمی کی ہدایت دی گئی،کسانوں کو فصلیں جلد کاٹ کر محفوظ مقامات پر رکھنے اور مویشی پالنے والوں کو جانوروں کی حفاظت کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشنز سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع 1700 پر دیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ڈی ایم اے کہا گیا کہ میں سیلاب کے مطابق نے والے کی لاش

پڑھیں:

مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

اسلام آباد، گزشتہ مہینے پاکستان میں 3ہزار 161نئی کمپنیاں رجسٹرڈ(companies registerd) ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹلائزیشن کے باعث 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق صوبائی اور علاقائی لحاظ سے مئی کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا سیکٹر سرفہرست رہا، جہاں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503 ، سروسز سیکٹر میں 404 ، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ مئی میں 17 ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

چین سرفہرست رہا جہاں کے نواسی شیئر ہولڈرز نے کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔ تمام غیر ملکی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار