اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر گزشتہ روز چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے جامع بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا حصہ ہے۔ روانگی سے قبل نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ چین پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی آہنی تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ان کی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جنہوں نے انہیں چین کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے علاوہ سیاسی، مقامی، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دنیا بھر کے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی الزام تراشی کے ڈرامہ کو پاکستان پہلے ہی بے نقاب کر چکا ہے اور بھارت کا بے بنیاد الزام تراشی کا کھیل بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہو چکا ہے کیونکہ دنیا جانتی ہے بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے، جنھیں پاکستان نے غلط ثابت کیا۔ انہوں نے یہ بات  چین کے دورے پر بیجنگ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی  انہوں نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا ذکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتے میں دنیا کی تمام ڈپلومیٹک کمیونٹی، 60 ممالک سے رابطے ہوئے جس میں سیاسی، علاقائی، گلوبل، سفارتی اور حالیہ تمام معاملات پر گفتگو ہوئی، چین ہمارا بہت قریبی دوست ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ چینی وزیرخارجہ کی دعوت پرچین کا دورہ کررہے ہیں، جنوبی ایشیا کی صورتحال اورخطے میں امن واستحکام پر بات چیت ہوگی۔ جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات کو دیکھا جاتا ہے، پچھلے3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہا  پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین ہمیشہ ایک اہم ستون رہا ہے اور یہ دورہ اس دیرینہ رفاقت کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھارتی پراپیگنڈے کا موثر جواب دے چکا ہے۔ چین اور پوری دنیا کو سب معلوم ہے، دنیا کو معلوم ہے تمام بھارتی الزامات غلط تھے، عالمی برادری اچھی طرح جان چکی ہے کہ بھارت کا بیانیہ محض سیاسی چالوں پر مبنی تھا، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو بڑھانا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا قائم کردہ سفارتی وفد بھی مختلف ممالک کا دورہ کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد مختلف ممالک میں اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔ وفد بھارتی جھوٹے بیانیہ کو بے نقاب کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کے درمیان انہوں نے بھارت کا کے ساتھ بات چیت چکا ہے چین کے کہا کہ

پڑھیں:

فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔

اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار، چینی وزیراعظم ملاقات: سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق: خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں، پیوٹن
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات؛ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
  • خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
  • فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت
  • ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
  • اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ: پاکستان میں دہشتگردی پر افسوس: مصری وزیرخارجہ