شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد اتوار کو مطلع جزوی ابرآلود ہے، جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، اتوار کو شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر کا اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا امکان اتوار کو بارش کا

پڑھیں:

بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار
  • ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی میں مطلع مکمل ابرآلود، چند علاقوں میں پھوار و بوندا باندی
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
  • پاکستان میں شدید حبس، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی 24 گھنٹے بند رہے گی
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان