پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رنز بناسکی۔
بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کا ایشیا کپ سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ
بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں شروع کردی، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے تمام ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ (جس کی میزبانی خود بھارت کر رہا تھا) میں شرکت نہیں کرے گا۔
بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے پیچھے ایک اہم وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ صدر محسن نقوی ہیں، جو نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ہیں بلکہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ بھارتی ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکتی جو ایسی تنظیم کے تحت منعقد ہو جس کا سربراہ پاکستان کا وزیر ہو، ہم نے زبانی طور پر اے سی سی کو ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبرداری سے آگاہ کر دیا ہے، اور مستقبل میں بھی اے سی سی کے ایونٹس میں شرکت غیر یقینی ہے، ہم بھارتی حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں۔
یہ اقدام بھارت کی اس پالیسی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات بدستور کشیدہ ہیں۔
Post Views: 6