لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی۔

پاکستان، سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ذی الحج کا چان دیکھنے کیلئے اجلاس جاری ہیں۔ ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور، کراچی اور پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو تینوں صوبوں سے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ 3 اسلامی ممالک نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام کے علاوہ جاپان میں بھی عید قربان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ انڈونیشیا میں عید الاضحٰی 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ جاپان میں دنیا میں سب سے پہلے عید الاضحٰی 1446 ہجری کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جاپان میں آج چاند نظر نہیں آیا، لہذا جاپان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا ان ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ دوسری جانب ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،آج غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے معروف ماہر فلکیات نے یکم ذی الحج اور عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخیں بتا دیں۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے سربراہ ابراہیم الجروان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ذی الحج کا چاند نظر کا اعلان کر دیا عید الاضح ی جاپان میں ممالک میں گیا ہے کہ کے مطابق چاند کی مئی کو آنے کا

پڑھیں:

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد:

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان