ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان ہو گا، زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہو رہے ہیں۔
عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو گی یا 7 جون کو؟دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں، آج ذی الحج کا چاند نظر نہ آیا تو عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔
اسلام آباد میں بادل اور آندھی کی وجہ سے مطلع بالکل صاف نہیں ہے اور وہاں چاند دکھائی دینے کا امکان بہت کم ہے۔
یہ بھی پڑھیے سعودیہ، ذوالحج کا چاند دیکھنےکے لیے اجلاس آج ہوگا امارات میں ذوالحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، فلکیاتی مرکز منگل کو عوام ذی الحج کا چاند دیکھیں اور گواہی قریبی عدالت میں درج کروائیں: سعودی سپریم کورٹدوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا۔
اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق ذی الحج 1446 ہجری کا چاند آج 27 مئی کو دیکھا جائے گا۔
فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔
حکام فلکیاتی مرکز نے بتایا ہے کہ ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا، جبکہ عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہو گا۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں اگر آج چاند نظر آ گیا تو وہاں عیدالاضحیٰ 6 جون کو متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذی الحج کا چاند فلکیاتی مرکز نے کا امکان مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند چاند نظر چاند ا جون کو
پڑھیں:
عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقاف کار(business hours) تبدیل کر دئیے ۔دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہونگے ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گیشادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہونگے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
فارمیسی، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہونگے صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کمیٹی کی ہدایت