ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی ذی الحج کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ماہ ذی الحج 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں‘ کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کر رکھی ہے۔
سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ یکم ذی الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی جبکہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلیے جلد سماعت کی متفرق درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں کو سماعت کے لیے کل مقرر کیا گیا ہے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر جسٹس امین منہاس کل سماعت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟ سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم