لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق اور ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر ان کے والد ذمے دار قرار پائیں گے اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، گاڑی سے باہر خطرناک انداز سے لٹکتے سریے وغیرہ پر گاڑی بند کر دی جائے گی جبکہ ون ویلنگ یا خطرناک طرزِ ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کے دوران بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے اور ٹریفک جام کی پیشگی نشاندھی کے لیے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل اسکرین لگانے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت بھی منسلک کیے جائیں۔
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ خود شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں، ٹریفک کے نظام میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے، ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: 11 دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 164 شہری گرفتار
— فائل فوٹولاہور میں 11 دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 164 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی او کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 2828، اوور لوڈنگ اور غیر قانونی باڈی والی گاڑیوں پر 1266 افراد گرفتار کیے گئے۔
لاہور میں سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
غیر رجسٹرڈ اور موٹرسائیکل ریڑھی نما رکشے چلانے والے 140 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی او کے مطابق تجاوزات کے خلاف 11 روز کی کارروائیوں کے دوران 877 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کم عمر ڈرائیورز اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 53 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔