صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں عباداتی تقریبات، پنجاب پولیس ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔سپروائزری افسران خود سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں۔
ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کی ہدایت دیتے ہوئے تمام تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گرجا گھروں
پڑھیں:
نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
کراچی:موٹرسائیکل کی نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
عدالت عالیہ میں درخواست سماجی کارکن فیضان حسین نے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق ٹریفک پولیس نے نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آگاہی مہم اور سختی سے عملدرآمد کرانے کے بجائے بھاری چالان کاٹنا شروع کردیے ہیں جب کہ مہنگائی کے اس دور میں بھاری چالان ادا کرنا شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ لہٰذا پولیس کو موٹرسائیکلوں کے چالان کاٹنے سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس تبدیلی کو بھی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔