data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کویت نے دوماہ کے دوران اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6300 غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے مئی اور جون 2025 کے دوران تقریباً 6300 تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے، ملک بدری رہائش اور لیبر کے ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے جاری مہم کا حصہ بتائی گئی ہے۔

ملک بدر کیے گئے بہت سے افراد کو مختلف داخلی شعبوں نے محکمہ کے حوالے کیا تھا اور بعض صورتوں میں وہ عدالتی فیصلوں کے تابع تھے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ جلاوطنی کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ قیدیوں کو ان کی عارضی حراست کے دوران انسانی دیکھ بھال اور ضروری خدمات حاصل ہوں۔

ملک بھر میں فیلڈ یونٹس غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم یا کام کرنے والے تارکین وطن کو نشانہ بنانے کے لیے حفاظتی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کے خلاف کارروائی کر کے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے اور امیگریشن قوانین کو برقرار رکھنے کی وسیع تر کوششوں کے ساتھ حالیہ مہینوں میں نفاذ کو تیز کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک بدر کے لیے

پڑھیں:

قازقستان؛ زبردستی اور جبری شادیوں پر پابندی عائد؛ خلاف ورزی پر سنگین سزا

قازقستان میں کسی بھی لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے پر 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قانون سازی ملک میں بڑھتی ہوئی جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا کے کیسز سامنے آنے پر کی گئی ہے۔

قانون ساز ارکان نے بل کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ملک کے کمزور ترین طبقے خاص طور پر خواتین کے تحفظ کا ضامن ثابت ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو جبری اور زبردستی شادیوں اور دلہنوں کے طاقتور افراد کے ہاتھوں اغوا کے واقعات کی بھی سرکوبی ہوگی۔

یاد رہے کہ قازقستان میں 2023 میں ایک سابق وزیر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملک میں خواتین کو درپیش مسائل پر بحث شروع ہوئی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زبردستی شادی پر مجبور کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں دلہنوں کو اغوا کے بعد اپنی مرضی سے رہا کرنے والوں کو قانونی گرفت سے بچاؤ کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔

اب اغوا کار دلہن کو اپنی مرضی سے رہا بھی کردے تب اس پر قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پچھلے 3 برسوں میں پولیس کو زبردستی شادی یا دلہن کے شادی کی تقریب سے اغوا کے 214 شکایات موصول ہوئیں۔

تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ قازقستان میں ایسا کوئی ادارہ نہیں جہاں ایسے معاملات کا ریکارڈ رکھا جا سکتا ہو۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار؛ اعلامیہ جی سی سی اجلاس
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا
  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وولکر ترک
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
  • قازقستان؛ زبردستی اور جبری شادیوں پر پابندی عائد؛ خلاف ورزی پر سنگین سزا
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ غزالہ زاہد لیبر کالونی سائٹ زون میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں
  •   پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب